این اے 122 لاہور ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مکمل، ایاز صادق فاتح

muhammad ali محمد علی اتوار 11 اکتوبر 2015 23:57

این اے 122 لاہور ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مکمل، ایاز صادق ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11اکتوبر 2015 ء) این اے 122 لاہور ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 122 لاہور کے ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل ہو جانے کا دعوی کیا جارہا ہے جس کے تحت مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق فاتح ٹھہرے ہیں۔ ایاز صادق نے 75 ہزار کے لگ بھگ ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے 72 ہزار کے لگ بھگ ووٹ حاصل کیے۔ تاہم حتمی سرکاری نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔