Live Updates

مریم نواز نے این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا اعلان کردیا، ” شیر آ نہیں رہا ، شیر آگیا ہے ، لاہور نے کہہ دیا کہ کوئی اور نہیں بس شیر “ ،مریم نواز کا ٹوئٹ

muhammad ali محمد علی اتوار 11 اکتوبر 2015 23:49

مریم نواز نے این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا اعلان کردیا، ” شیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں (ن) لیگ کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” شیر آ نہیں رہا ، شیر آگیا ہے ، لاہور نے کہہ دیا کہ کوئی اور نہیں بس شیر “ ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کی عوام نے تباہی استحصال اور الزامات کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122 میں شیر آ نہیں رہا بلکہ آگیا ہے ، پورے لاہور نے کہہ دیا ہے کہ کوئی اور نہیں بس شیر ۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہاکہ لاہور کے شیروں نے تخریبی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات