این اے 122 ضمنی انتخاب، چوہدری سرور کے برطانیہ کے تجربات بھی کام نہ آئے ، تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

اتوار 11 اکتوبر 2015 23:10

این اے 122 ضمنی انتخاب، چوہدری سرور کے برطانیہ کے تجربات بھی کام نہ آئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور کے برطانیہ کے تجربات بھی کام نہ آئے اور تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضمنی انتخاب کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء چوہدری سرور نے پولنگ ایجنٹس کو خصوصی تربیت دی تھی تاہم اس کے باوجود گڑھی شاہو پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس دن 9بجے پہنچے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اایاز صادق صبح سات بجے ہی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔