این اے 144 اوکاڑہ ضمنی الیکشن، آزاد امیدوار ریاض الحق کامیاب

muhammad ali محمد علی اتوار 11 اکتوبر 2015 22:21

این اے 144 اوکاڑہ ضمنی الیکشن،  آزاد امیدوار ریاض الحق کامیاب

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11اکتوبر 2015 ء) این اے 144 اوکاڑہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 144 اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پر تمام پولنگ اسٹیشنوں سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق 83240 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار علی عارف چوہدری 41050 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :