Live Updates

تحریک انصاف کو این اے 122 لاہور میں زمان پارک کے پولنگ اسٹیشن سے شکست

muhammad ali محمد علی اتوار 11 اکتوبر 2015 20:57

تحریک انصاف کو این اے  122 لاہور میں زمان پارک کے پولنگ اسٹیشن سے شکست

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11اکتوبر 2015 ء) تحریک انصاف کو این اے 122 لاہور میں زمان پارک کے پولنگ اسٹیشن سے شکست ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مختلف پولنگ اسٹیشنز سے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب اس حلقے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے رہائشی علاقے زمان پارک کے پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ سامنے آنے والے نتیجے میں تحریک انصاف کو اس پولنگ اسٹیشن سے شکست ہوگئی ہے۔ زمان پارک پولنگ اسٹیشن سے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق کو 239 ووٹ جبکہ تحریک انصاف کے علیم خان کو 207 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات