این اے 144 اوکاڑہ ضمنی الیکشن, 34 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق آگے

muhammad ali محمد علی اتوار 11 اکتوبر 2015 20:43

این اے 144 اوکاڑہ ضمنی الیکشن, 34 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر ..

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11اکتوبر 2015 ء) این اے 144 اوکاڑہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 34 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق آگے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 144 اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پر مختلف پولنگ اسٹیشنوں سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے 34 فیصد پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق 21114 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار علی عارف چوہدری 14210 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک انصاف کے اشرف سوہنا 8300 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :