بحریہ ٹاون گروپ نے جلد 4 ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی اتوار 11 اکتوبر 2015 00:04

بحریہ ٹاون گروپ نے جلد  4 ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10اکتوبر 2015 ء) بحریہ ٹاون گروپ نے جلد 4 ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ گروپ بحریہ ٹاون کی جانب سے جلد 4 نجی ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں۔ اس حوالے سے بحریہ ٹاون گروپ 4 نئے نجی چینلز کی سروس کا آغاز جلد ہی کردے گا۔ ان چینلز میں ایک چینل نیوز کا، زیک چینل کھیلوں سے متعلق، ایک انٹرٹینمنٹ سے متعلق جبکہ ایک رئیل اسٹیٹ سے متعلق ہوگا۔