حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ایک اور خاموش معاہدے کا انکشاف

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:49

حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ایک اور خاموش معاہدے کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان تحریری معاہدے کے ساتھ ہی ایک خاموش معاہدے کا انکشاف ہوا ہے۔الطاف حسین کی تقریر پر پابندی ہٹانے،فلاحی سرگرمیوں کی اجازت کے معاملے پر فریقین کے درمیان الگ بیٹھک پر اتفاق ہو اہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان شکایات ازالہ کمیٹی،استعفوں کی واپسی کے تحریری معاہدے کے ساتھ ہی ایک اور خاموش معاہدے کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان طے پایا ہے کہ شکایات ازالہ کمیٹی کی رپورٹ تک ریاستی اداروں کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے گا اور کراچی آپریشن پر انگلیاں بھی نہیں اٹھائی جائیں گی،ذرائع نے دعوی کیا کہ ایم کیو ایم حکومت سے معاہدے کے لیے بے چین تھی اور بیک ڈور رابطے کیے جارہے تھے،ایم کیو ایم چاہتی تھی کہ شہر قائد کراچی میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے اپنی سیاسی قوت کو برقرار رکھ سکیں تاکہ تحریک انصاف سے بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں آئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ایم کیو ایم پر واضح کیا ہے کہ کراچی آپریشن کی فنی اور سٹریٹجک معاملات کو تبدیل نہیں کیا جائے گا اور حکومت عمران فاروق قتل کیس میں بھی کوئی مداخلت نہیں کریگی تاہم الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے پر عائد پابندی اور فلاحی سرگرمیوں کی اجازت کے معاملے پر ایم کیو ایم سے الگ نشست میں بات چیت کرئے گی۔

متعلقہ عنوان :