بلاول بھٹو سے ملاقات نہ ہونے پر جیالے کی خود سوزی کی کوشش

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:47

بلاول بھٹو سے ملاقات نہ ہونے پر جیالے کی خود سوزی کی کوشش

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہ دو روز سے نوابشاہ میں موجود ہیں، ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے ایک جیالے نے چیئرمین سے ملاقات نہ کرانے پر احتجاجاً خود سوزی کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

نوابشاہ کے زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ورکروں اور منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ، ترجمان کے مطابق پارٹی چیئرمین نے ملاقات میں تمام لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں لوگوں کی خدمت کریں اور ان کے مسائل حل کریں، وزیربلدیات ناصرشاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کرکے تاثر دیا جا رہا ہے کہ کرپشن صرف پیپلزپارٹی نے ہی کی ہے۔

زرداری ہاؤس نوابشاہ کے باہر ایک شخص نے شورشرابا کیا اور خود سوزی کی کوشش کی۔ یہ شخص پیپلزپارٹی کاجیالا محمدرمضان تھا جوبلاول بھٹوسے ملاقات نہ ہونے پر دل برداشتہ ہوگیا اور خودسوزی کی کوشش کی۔ زرداری ہاؤس کے عملے نے جیالے کو پکڑکے پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :