Live Updates

`پنجاب حکو مت کا تحریک انصاف کو ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات فراہم کر نے سے انکار کر دیا

تحر یک انصاف نے پنجاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013کے تحت مطلوبہ معلومات کے حصول کے لیے ایک مراسلہ پھر جاری کردیا `

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:25

`پنجاب حکو مت کا تحریک انصاف کو ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات فراہم کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سیکرٹریٹ نے حکومت پنجاب سے 2008سے 2013اور 2013سے اگست 2015تک پنجاب میں شروع کیے جانے والے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے تفصیلات مانگ لیں جبکہ پنجاب حکو مت نے تفصیلات کی فراہمی کی بجائے ویب سائٹس چیک کر نے کا مشورہ دیدیا تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت 2008سے 2013اور موجودہ دور حکومت 2013سے اب تک شروع کیے گئے 10کروڑ مالیت سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں میں موجود کرپشن ، خرد برد اور ناکامیوں کے تعین کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کے محکمہ پی اینڈ ڈی کو 3ستمبر2015 کو ایک مراسلہ ارسال کیا جس میں پنجاب میں شروع کیے گئے منصوبوں کی تفصیلات مانگی گئیں۔

اس مراسلے کے جواب میں پنجاب حکومت کی طرف سے اس حوالے سے جواب دیا گیا ہے کہ تمام معلومات پنجاب حکومت کی سرکاری ویب سائٹwww.pndpunjab.gov.pk پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

جب سرکاری ویب سائٹ کا مطالعہ کیا گیا تو یہ حقیقت واضع ہوئی کہ مطلوبہ معلومات ویب سائٹ ہذا پر فراہم نہیں کی گئیں۔جس کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے دوسری مرتبہ پھر حکومت سے پنجاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013کے تحتمطلوبہ معلومات کے حصول کے لیے ایک مراسلہ پھر جاری کردیا ہے، تاکہ ان میگا پراجیکٹس کی تفصیلات کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے کہ یہ پراجیکٹس کب اور کس کمپنی کو الاٹ کیے گئے اور ان کی تکمیل کی مدت کیا تھی یہاں یہ عمل قابل غور ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے پنجاب میں 2008سے 2013کے درمیان بہت سے میگا پراجیکٹس شروع کیے اور پھر 2013سے اپنے موجودہ دور حکومت میں بھی بہت سارے پراجیکٹس جاری کیے ہیں لیکن ن لیگ کی حکومت نے تمام پراجیکٹس اپنی من پسند کمپنیوں کودیے اور اس حوالے سے چند مخصوص کمپنیوں کو ہی ان اربوں روپوں کے پراجیکٹس سے نوازا جا رہا ہے۔

حکومت کا ردعمل اس حوالے سے یہ ثابت کرتا ہے کہ ان پراجیکٹس کے ایوارڈ میں کہیں نا کہیں کوئی ایسا سقم موجود ہے جس کی پردہ پوشی کے لیے حکومت معلومات مہیا نہیں کر رہی لہذا اس حوالے سے حقائق کے حصول کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور مراسلہ حکومت پنجاب کوارسال کردیا ہے جس میں 10کروڑ سے زائد مالیت کے پراجیکٹس کی جو تفصیلات مانگی گئیں ہیں ان میں ان پراجیکٹس کی لوکیشن، ان کے ایوارڈ کرنے کی تاریخ بمعہ مدت تکمیل اور کمپنیوں کے نام مانگے گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات