خیبرپختونخوا کی معدنیات میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

5مقامات پر غیر قانونی مائننگ کی جا رہی ہے،کرپشن پر سابق وزیر معدنیات پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں ،صوبائی احتساب کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 21:45

خیبرپختونخوا کی معدنیات میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) خیبرپختونخوا کی معدنیات میں ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا،احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 5مقامات پر غیر قانونی مائننگ کی جا رہی ہے،کرپشن پر سابق وزیر معدنیات پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 5مقامات پر غیر قانونی مائننگ کئے جانے کااسکینڈل سامنے آ گیا، مائننگ نوشہرہ، چارسدہ، ایبٹ آباد، گواری اور صوابی میں کی جا رہی ہے۔ احتساب کمیشن کا مطالبہ ہے کہ ملوث افراد کو بلیک لسٹ کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ واضح رہے کہ معدنیات کی کرپشن پر سابق وزیر معدنیات پہلے سے ہی گرفتار ہیں اور ان کے خلاف کیس چل رہا ہے۔