40 سے 47 ہزار کے مارجن سے جیتیں گے: ایاز صادق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 اکتوبر 2015 21:22

40 سے 47 ہزار کے مارجن سے جیتیں گے: ایاز صادق

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10اکتوبر 2015 ء) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ 40 سے 47 ہزار کے مارجن سے جیتیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کل لاہور کے حلقے این اے 122 میں ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمنی الیکشن کو پاکستانی کی تاریخ کا سب سے اہم ترین ضمنی الیکشن قرار دیا جارہا ہے جس نے پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رکھی ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق نے دعوی کیا ہے کہ وہ کل ہونے والے ضمنی الیکشن میں 40 سے 47 ہزار کے مارجن سے جیتیں گے۔ تحریک انصاف کو کل ہری پور والی شکست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :