لاہور، این اے 122کے ضمنی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمشنر کے دفتر میں سٹیشنری کا کال پڑ گیا ،صحافیوں کو کارڈوں کے اجراء میں مشکلات کا سامنا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 20:56

لاہور، این اے 122کے ضمنی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمشنر کے دفتر میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں 11اکتوبر کو ہونے والے این اے 122کے ضمنی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمشنر کے دفتر میں سٹیشنری کا کال پڑ گیا جس کے باعث صحافیوں کو کارڈوں کے اجراء میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کی کوریج کے لئے الیکشن کمشنر کے دفتر میں پولنگ سٹیشنوں میں داخل ہونے کے اجازت نامہ حاصل کرنے والے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان کا گذشتہ روز بھی رش رہا۔

اس موقع پر اپنی تصاویر کو چسپاں کرنے کے لئے گوندیا کاغذ کی ضرورت پڑنے پر الیکشن کمشنر کے دفتر میں موجود عملے نے کہا کہ محکمہ کے انہیں سٹیشنری سے متعلق کوئی چیز مہیا نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیپلرز، گوند، پینلز اور کاغذ سمیت یہ سارا سامان انہوں نے اپنی جیب سے منگوایا ہے۔ محکمہ کے سٹیشنری سے متعلق کوئی چیز مہیا نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :