ترکی : ٹرین اسٹیشن کے قریب 2 بم دھماکے ، 30 افراد ہلاک ، 126 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:49

ترکی : ٹرین اسٹیشن کے قریب 2 بم دھماکے ، 30 افراد ہلاک ، 126 زخمی

ترکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) : ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں ٹرین اسٹیشن پر دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 126 زخمی ہو گئے ، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکے خودکش معلوم ہوتے ہیں تاہم مزید تفتیش کے بعد ہی حتمہ طور پر کچھ کہا جا سکے گا. دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے . ذرائع کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں کو خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے. دھماکے اس وقت ہوا جب لوگ امن واک کے لیے اکٹھے ہو رہے تھے. امن واک کا مقصد حملے اور پر تشدد واقعات کی مذمت کرنا تھا .

متعلقہ عنوان :