حجاب نوچنے پر مسلمان بہنوں کو امریکی پولیس کی جانب سے 97 ہزار ڈالر کا معاوضہ ادا کردیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:52

حجاب نوچنے پر مسلمان بہنوں کو امریکی پولیس کی جانب سے 97 ہزار ڈالر کا ..
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) امریکی شہر نیویارک میں مقیم مسلمان بہنوں کو بھرپائی کے طور پر پولیس کی جانب سے 97 ہزار ڈالر کا معاوضہ ادا کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں 2 مسلمان بہنوں کو پولیس کی جانب سے حراساں کیے جانے کے کیس کا فیصلہ کردیا گیا ہے۔ عدالت نے نیویارک پولیس کو دونوں بہنوں کو 97 ہزار ڈالر بطور بھرپائی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں بہنوں کو 12 اور 14 سال کی عمر میں 2013 میں پولیس کی جانب سے کھیل کے میدان کے باہر حراساں کیا گیا تھا اور زبردستی ان کا نقاب اتار دیا گیا تھا۔ جبکہ اس عمل پر احتجاج کرنے پر ان بہنوں کے بھائی کو بھی پولیس کی جانب سے حراساں کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد لڑکیوں کی والدہ کی جانب سے عدالت میں کیس درج کروایا گیا تھا جس کا اب فیصلہ کردیا گیا ہے۔ اور پولیس کو متاثرہ بہنوں کو 97 ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :