غریب بنگلہ دیشی چرواہا رات و رات کروڑ پتی بن گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:03

غریب بنگلہ دیشی چرواہا رات و رات کروڑ پتی بن گیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) ایک غریب بنگلہ دیشی چرواہا رات و رات کروڑ پتی بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قسمت کی دیوی مہربان ہونے پر 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور ایک بنگلہ دیشی غریب چرواہا رات و رات کروڑ پتی بن گیا ہے۔ عرب امارات میں مقیم رحمان نامی اس بنگلہ دیشی شخص کو عرب امارات کے الانصاری گروپ نامی رقوم کے تبادلے کی کمپنی کی جانب سے 10 لاکھ درہم کا انعام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رحمان نے بنگلہ دیش میں اپنے خاندان کو عرب امارات سے الانصاری گروپ کمپنی کے ذریعے پیسے بھجوائے تھے جس پر ان کا نام قرعہ اندازی میں شامل کرلیا گیا تھا۔ اور بعد ازاں قرعہ اندازی میں رحمان 1 لاکھ درہم کا انعام لے اڑے۔ اس حوالے سے رحمان کا کہنا ہے کہ انہیں اب بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں۔ وہ اس پیسے اپنی بہنوں کی شادی کریں گے، ایک اچھا گھر بنائیں گے، اپنا کاروبار شروع کریں گے اور ایک اچھی گاڑی خریدیں گے۔

متعلقہ عنوان :