پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ پچاس لاکھ،اتحادی سپورٹ فنڈسے چھبیس کروڑ تیس لاکھ اوربانڈز کی فروخت سے پچاس لاکھ ڈالرموصو ل

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:22

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) آئی ایم ایف کی طرف سے پچاس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر اورانٹرنیشنل بانڈز کی فروخت سے پچاس کروڑ ڈالرملنے کے بعدپاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق دو اکتوبر کوپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائربیس ارب پانچ کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر تھے ان میں سٹیٹ بنک کے پاس پندرہ ارب بیس کروڑ بیس لاکھ ڈالرجبکہ دیگربنکوں کے پاس چار ارب پچاسی کروڑ بائیس لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دو اکتوبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے ذخائرمیں ایک ارب اناسی کروڑ چالیس لاکھ دالرکااضافہ ہوا جوتیرہ ارب چالیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر سے بڑھ کرپندرہ ارب بیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر ہوگئے ۔بیان کے مطابق اس ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کوآئی ایم ایف سے پچاس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی قسط ملی جبکہ پچاس کروڑ ڈالرانٹرنیشنل بانڈزسے اور37کروڑ60لاکھ ڈالراتحادی امدادی فنڈ(سی ایس ایف)اورچھبیس کروڑ تیس لاکھ ڈالرحکومت پاکستان کوایک سینڈیکیٹ کی طرف سے سرمایہ کاری کے طورپرموصول ہوئے۔

متعلقہ عنوان :