سعودی عرب میں بھارتی ملازمہ کا ہاتھ کاٹ دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:56

سعودی عرب میں بھارتی ملازمہ کا ہاتھ کاٹ دیا گیا
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) سعودی عرب میں بھارتی ملازمہ کا ہاتھ کاٹ دیے جانے کے واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک بھارتی ملازمہ کو قید سے بھاگنے کی کوشش میں مالک کی جانب سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا دائیاں ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی خاتون اگست کے ماہ میں روزگار کی تلاش میں سعودی عرب گئی تھیں جہاں ریاض میں ایک گھر میں انہیں ملازمت مل گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم بھارتی ملازمہ کی مالکن کی جانب سے اس سے بے انتہا مشقت کروائی جاتی تھی اور تشدد بھی کیا جاتا تھا۔ ملازمہ کی جانب سے نوکری چھوڑنے کی کوشش پر اس کی مالکن نے اسے ایک کمرہ میں بند کر کے اسے مزید تشدد کا نشانہ بنانا شرور کردیا تھا۔ اپنی زندگی کو خطرے میں پاکر ملازمہ نے جب کمرے کی کھڑکی سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کی تو اس کی مالکن کی جانب سے اس کا دائیاں ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ مذکورہ بھارتی خاتون اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے اور پولیس کی جانب سے واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :