بھارت سے 60 ملین ڈالر کے کاروبار کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے: ترجمان وزیراعظم ہاوس

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:08

بھارت سے 60 ملین ڈالر کے کاروبار کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے: ترجمان ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) ترجمان وزیراعظم ہاوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت سے 60 ملین ڈالر کے کاروبار کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر ترجمان وزیراعظم ہاوس کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت سے 60 ملین ڈالر کے کاروبار کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر شریف خاندان عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔