ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2روپے 60 پیسے کمی کی منظوری
بجلی کے صارفین کو 20 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا
جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2روپے 60 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔
(جاری ہے)
نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ اگست میں 10 ارب یونٹ بجلی فروخت کی گئی، بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 50 پیسے فی یونٹ آئی، اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔
نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے کمی کردی۔ جس سے بجلی کے صارفین کو 20 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین اور 300 یونٹ ماہانہ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ جولائی کے لئے بھی بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے، ملک کے معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، وزیراعظم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد ..
-
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم ”جی ایس ایم اے“ کا ایف بی آر کی جانب سے صارفین کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
-
امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا افغانستان سے متصل پاکستانی علاقے کا دورہ
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.