بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں سوار پچاس سے زائد پاکستانی مسافروں کو لاہور سٹیشن پر اتار دیا گیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:49

بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں سوار پچاس سے زائد پاکستانی مسافروں ..

نئی دہلی/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں سوار پچاس سے زائد پاکستانی مسافروں کو لاہور سٹیشن پر اتار دیا گیا‘ ٹرین صرف بھارتی مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوگئی‘ ریلوے ذرائع کے مطابق شیو سینا کے احتجاج کے باعث مسافروں کو لاہور میں اتارا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سمجھوتہ ایکسپریس کو لاہور ریلوے سٹیشن پر روک کر اس میں سوار پچاس سے زائد پاکستانی مسافروں کو اتار دیا گیا جبکہ ٹرین صرف بھارتی مسافروں کو لے کر اٹاری روانہ ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق بھارت کی طرف سے درخواست کی گئی تھی کہ کسانوں کے احتجاج کے باعث بھارت میں ٹرین پر حملے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے پاکستانی مسافروں کو لاہور اتار لیا گیا۔ ٹرین میں پچاس سے زائد پاکستانی مسافر سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :