ایس ایس پی لطیف صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقات ٹیم کا حصہ نہیں رہے

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 23:59

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) ایس ایس پی لطیف صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقات ٹیم کا حصہ نہیں رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کیخلاف اخبار میں اشتہارات چھپوانے پر آئی جی سندھ کی جانب سے ایس ایس پی انویسٹیگیشن لطیف صدیقی کو معطل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لطیف صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقات کمیٹی کا حصہ ہیں اور ان دنوں اس سلسلے مین دبئی میں موجود ہیں۔ تاہم اب پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ معطلی کے باعث لطیف صدیقی قانونی طور پر تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ نہیں رہے ہیں۔