جعلی پولیس سب انسپکٹر بن کر دو قومی رضاء کاروں اور چارساتھیوں کی مدد سے سعودی عرب سے گھر آئے شخص کو ہتھکڑی لگا کر اغوا کرلیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:54

جعلی پولیس سب انسپکٹر بن کر دو قومی رضاء کاروں اور چارساتھیوں کی مدد ..

فقیروالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اکتوبر۔2015ء) جعلی پولیس سب انسپکٹر بن کر دو قومی رضاء کاروں اور چارساتھیوں کی مدد سے سعودی عرب سے گھر آئے شخص کو ہتھکڑی لگا کر اغوا کرلیا ۔پولیس تھانہ فقیروالی کی بروقت کاروائی ملزم تین ساتھیوں سمیت گرفتار جس سے اغواء میں استعمال ہونے والی کار ، ہتھکڑی ، تھانہ پاکپتن کی فائل ، اور ودریاں پکڑ لی گئیں جعلی سب انسپکٹر کا والد اسلم پولیس میں اسی عہدہ پر ملازم ہے جس کی سرکاری وردی اور حیثیت کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔

اے ایس آئی محمد عظیم کی میڈیا بریفنگ ۔درج مقدمہ کے مطابق محمد صغیر احمد اپنے بھائی شبیر احمد کے پاس واقع چک نمبر164 سیون آر میں تھا کہ دروازہ کے باہر کار اور موٹر سائیکل پر لوگ آکر رکے انہوں صغیر احمد باہر نکلا تو اس کو پکڑ لیا اور قومی رضاء کار چونکہ وردیوں میں تھے انہوں نے اس کو سب انسپکٹر تھانہ پاکپتن برہان کے حکم پر گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اسی دوران اہل گاؤں جمع ہو گئے اور ملزمان جوکہ تعداد میں سات تھے انہوں نے موٹر سائیکل اور کار میں مذکورہ شخص کو گرفتار ی کے بہانے اغوا کرلیا ۔شک گزرنے پر پولیس تھانہ فقیروالی کے ایس ایچ او رانا علی اکبر کو اطلاع دی گئی جنہوں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے جعلی سب انسپکٹر برہان اور قومی رضاء کاروں اور ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔جن سے ہتھکڑی ، تھانہ کی فائل ،اغواء کے استعمال ہونے والی کار بھی پکڑ لی ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :