چھوٹے قد کا شخص خاتون کے اغوا کے کیس میں جیل میں قید، عمر تاحال معلوم نہ کی جاسکی

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 22:54

چھوٹے قد کا شخص خاتون کے اغوا کے کیس میں جیل میں قید، عمر تاحال معلوم ..
سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) خاتون کے اغوا کے کیس میں سرگودھا جیل میں قید چھوٹے قد کے شخص کی عمر کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا جیل میں ساڑھے 3 فٹ قد کا ایک شخص ساڑھے 5 فٹ قد کی شادی شدہ خاتون کے اغوا کے جرم میں قید ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مذکورہ شخص کی عمر کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا ہے۔ ایکسرے اور دیگر ٹیسٹوں کے باوجود ڈاکٹرز عنصر عباس نام اس شخص کی عمر کا حتمی تعین نہیں کر سکے ہیں۔ تاہم اب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں ڈاکٹرز کا اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عنصر عباس کی عمر کا حتمی تعین کرے گا۔

متعلقہ عنوان :