شہباز شریف مجھے مسلم لیگ ن سے نکلوانا چاہتے تھے: خواجہ سعد رفیق کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 21:25

شہباز شریف مجھے مسلم لیگ ن سے نکلوانا چاہتے تھے: خواجہ سعد رفیق کا انکشاف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) خواجہ سعد رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف مجھے مسلم لیگ ن سے نکلوانا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے اپنی ہی جماعت کیخلاف سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ضیاالحق کا ساتھ دیا تھا جس کے وہ خلاف تھے۔

(جاری ہے)

نواز شریف جونیجو حکومت کیخلاف تھے اسی لیے ضیاالحق نے جونیجو حکومت کو برطرف کردیا تھا۔

مسلم لیگ کے بڑوں نے جماعت کو ضیاالحق کی باندی بنا دیا اور وہ ایسا ہرگز نہیں ہونے دینا چاہتے تھے۔ انہوں نے ضیاالحق کے استقبال سے انکار کیا تھا اسی لیے شہباز شریف انہیں جماعت سے نکال دینا چاہتے تھے اور سزا کے طور پر انہیں ان کے آبائی حلقے سے ٹکٹ بھی نہیں دیا گیا تھا۔