Live Updates

ایک ایسی نئی تحریک شروع کرنے جارہا ہوں جس سے پاکستانی قوم ایک عظیم قوم بن جائے گی: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 19:58

ایک ایسی نئی تحریک شروع کرنے جارہا ہوں جس سے پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ..
اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک ایسی نئی تحریک شروع کرنے جارہا ہوں جس سے پاکستانی قوم ایک عظیم قوم بن جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ضمنی الیکشن کی اہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی نئی تحریک شروع کرنے جارہے ہیں جس سے پاکستانی قوم ایک عظیم قوم بن جائے گی۔

پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے کیلئے اوکاڑہ آیا ہوں۔ یہاں الیکشن کیلئے نہیں آیا ہوں۔ اوکاڑہ کے کسانوں کے حقوق کیلئے لڑوں گا۔ قوم کے جاگنے پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔ پاکستانی قوم کو حقوق مانگنے کا شعور اور حوصلہ دیا۔ قوم انصاف کیلئے جتنی جدوجہد کرتی ہے اتنی ہی اوپر جاتی ہے۔ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم بننے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

میرا نوجوانوں کے نام پیغام ہے کہ وہ ظلم اور زیادتی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔

میں وزیراعظم نہ بھی بنوں لیکن عوام نے مجھے ویسے ہی بہت عزت دی ہے۔ لیکن دوسری جانب ہمارا وزیراعظم بھکاریوں کی طرح آئی ایم ایف سے بھیک مانگتا ہے۔ قرضے واپس کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے قرضے لیے جارہے ہیں۔ آج ہرپاکستانی 1 لاکھ 1 ہزار روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔ ڈیزل پر 50 فیصد جی ایس ٹی لگا دیا گیا ہے، کبھی اتنی مہنگائی نہیں کی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان ان کیخلاف غلط زبان کا استعمال کرتے ہیں حالانکہ وہ تو عمران خان کیخلاف کچھ نہین کہتے ہیں۔

نواز شریف ڈرپوک ہیں وہ خود تو کچھ نہیں کہتے لیکن انہوں نے آگے 4-5 بنے رکھے ہوئے ہیں جو میرے خلاف گالیاں نکالتے ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ میں انصاف کا نظام ہے اسی لیے وہاں خوشحالی ہے۔ اسی لیے نئے نئے پاکستانی کی بنیاد بھی عدل اور انصاف کا نظام ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :