Live Updates

9اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتا تھا ،ضمنی انتخاب کے باعث حلقے میں کرنے کا فیصلہ کیا ‘ عمران خان

ایک مرتبہ پھر ثابت کرینگے لاہور کس کا ہے ،سرکاری وسائل کے بل بوتے پر وفاقی و صوبائی (ن) لیگ کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ہواؤں کا رخ ضمنی انتخاب کا نتیجہ بتا رہا ہے ،(ن) لیگ کی پریشانی بھی اس کا ثبوت ہے ‘ سربراہ پی ٹی آئی کاانٹر ویو ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:33

9اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتا تھا ،ضمنی انتخاب کے باعث ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 9اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتا تھا لیکن ضمنی انتخاب کے باعث اب حلقے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ایک مرتبہ پھر ثابت کریں گے لاہور کس کا ہے اور عوام کس کے ساتھ ہیں،(ن) لیگ سرکاری وسائل کے بل بوتے پر وفاقی و صوبائی وزراء کے ذریعے انتخابی مہم چلا رہی ہے لیکن اسکے باوجود اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ،(ن) لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کے بعد اس نے تشدد کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو اور انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ مزنگ چونگی پر ایسا تاریخی جلسہ ہوگا جس سے سیاسی مخالفین کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی اورثابت کریں گے کہ لاہور کے عوام کس کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ9اکتوبر کو (ن) لیگ کا مقابلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ٹائیگرز مزنگ چونگی پہنچیں ۔انہوں نے کہا کہ ہواؤں کا رخ بتا رہا ہے کہ ضمنی انتخاب کا کیا نتیجہ آنے والا ہے اور (ن) لیگ کی پریشانی بھی اس کا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل کے بل بوتے پر (ن)لیگ کے وفاقی و صوبائی وزراء اتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔انہوں نے این اے 122سے تحریک انصا ف کے امیدوار عبدالعلیم خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان کی انسانیت کیلئے بہت زیادہ خدمات ہیں ۔علیم خان سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور 11اکتوبر کو حلقے کے عوام انہیں ووٹ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں 9اکتوبر کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتا تھا لیکن اب حلقے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات