اسلام‌آباد : پاکستان سے بھارت رقم منتقلی کا انکشاف، پی ٹی آئی نے سکیورٹی اداروں سے تحقیق کا مطالبہ کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 16:14

اسلام‌آباد : پاکستان سے بھارت رقم منتقلی کا انکشاف، پی ٹی آئی نے سکیورٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : پاکستان سے بھارت کثیر رقم کی منتقلی سے متعلق عالمی بنک کی رپورٹ پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہئیے ، انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کی بھارت منتقلی پریشان کُن ہے جس کی تحقیقات لازمی ہونی چاہئیں. واضح رہے کہ عالمی بنک کی 5 ماہ قبل جاری کی گئی رپورٹ میں پاکستان سے بھارت کو گذشتہ برس 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیجنے کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اس رپورٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے.