سرکلر ڈیٹ 400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 16:09

سرکلر ڈیٹ 400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) نواز شریف حکومت کی طرف سے بھاری ادائیگیوں کے باوجود سرکلر ڈیٹ دوبارہ 400 ارب روپے کی حد سے تجاوز کر گیا ہے اس کی وجہ پاور سیکٹرز کمپنیوں کے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ایک اعلی آفسر نے آن لائن کو بتایا کہ سرکلر ڈیٹ دوبارہ 400 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے اور اس کی وجہ پاور سیکٹرز میں بدانتظامی ہے اور حکومت اس مسئلہ کا مستقل بنیادوں پر حل نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ اعلی آفسر نے بتایا ہے کہ پاور سیکٹر کمپنیوں کو بھاری ادائیگی کرنا اب بھی باقی ہے جبکہ پی ایس او کو بھی ادائیگی نہیں کی جا سکی ۔