کراچی : رینجرز کے خلاف اخبارات میں اشتہارات ، وزارت داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 12:43

کراچی :  رینجرز کے خلاف اخبارات میں اشتہارات ، وزارت داخلہ سندھ نے نوٹس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : وزیرداخلہ سندھ نے پولیس کی جانب سے رینجرز کے خلاف اخبار میں دیئے گئے گمشدگی کے اشتہار کا نوٹس لے لیا، اشتہار میں عوام سے لاپتہ افراد سے متعلق معلومات کیلئے مدد طلب کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے دیئے گئے اشتہارمیں رینجرز اہلکاروں پر مختلف علاقوں سے مذکورہ افراد کو اٹھانے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ گمشدہ افراد کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

ڈی ایس پی اورنگی نے چھ افراد کی گمشدگی پر اخبار میں اشتہار دیا تھا۔ پولیس کی اس حرکت پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ایکشن لیا اور اشتہار دینے والے ڈی ایس پی فخرالاسلام کومعطل کر دیا۔
وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل بھی دے دی ہے جو معاملے سے متعلق مکمل رپورٹ تین روز میں پیش کرے گی.