وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ نے اخبارات میں رینجرز کیخلاف اشتہارات شائع کروانے کا نوٹس لے لیا،ڈی ایس پی معطل

بدھ 7 اکتوبر 2015 00:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اخبارات میں رینجرز کے خلاف اشتہارات شائع کروانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن فخر کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اخبارات میں رینجرز کے خلاف اشتہارات شائع کروانے اور عوام سے رینجرز کے خلاف مقدمات میں تعاون کی اپیل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن فخر کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے رینجرز کے خلاف مقدمات میں عوام سے تعاون کی اپیل کے کئی اشتہار رات اخبارات میں شائع کروائے گئے۔

متعلقہ عنوان :