بے نظیر بھٹو کو بیت اللہ محسود نے قتل کروایا، ممکن ہے آصف زرداری اوربیت اللہ محسود کے درمیان رابطہ ہو،بلاول بھٹو اپنی والدہ کے قتل کی تحقیقات کروائیں تو ہو سکتا ہے آس پاس سے ہی کوئی قاتل سامنے آ جائیں،آرمی چیف بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں، ان کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے،الطاف حسین کو مارنے کی بات کبھی نہیں کی،چوہدری نثار اس حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں،ایم کیو ایم کے بھارت سے تعلقات بارے کبھی خبر نہیں ملی، اگر ملتی تو تحقیقات ضرور کرواتا، آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 7 اکتوبر 2015 00:16

بے نظیر بھٹو کو بیت اللہ محسود نے قتل کروایا، ممکن ہے آصف زرداری اوربیت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6اکتوبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو بیت اللہ محسود نے قتل کروایا، ممکن ہے آصف زرداری اوربیت اللہ محسود کے درمیان روابط ہوں،بلاول بھٹو اگر تحقیقات کروائیں تو ہو سکتا ہے آس پاس سے کوئی قاتل سامنے آ جائیں،آرمی چیف بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں، ان کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے،الطاف حسین کو مارنے کی بات کبھی نہیں کی،چوہدری نثار اس حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں،ایم کیو ایم کے بھارت سے تعلقات بارے کبھی خبر نہیں ملی اگر ملتی تو تحقیقات ضرور کرواتا۔

منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروانا بے مقصد تھی، اسٹیبلشمنٹ اور اس کے خلاف تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو فون کال کے بعد اپنی گاڑی سے باہر آئی تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد جائے حادثہ کو کس نے دھویا ۔

پرویز مشرف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو بیت اللہ محسود نے قتل کروایا، ممکن ہے آصف زرداری اوربیت اللہ محسود کے درمیان روابط ہوں،بلاول بھٹو اگر تحقیقات کروائیں تو ہو سکتا ہے آس پاس سے کوئی قاتل سامنے آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو مارنے کی بات کبھی نہیں کی،چوہدری نثار اس حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں،مجھے کبھی ایم کیو ایم کے بھارت سے تعلقات کی خبر نہیں ملی،اگر خبر ملتی تو ضرور تحقیقات کرواتا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں، وہ ایک بہترین قائد ہیں ، ان کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن تیز کو تیز کیا جانا چاہیے۔