افغان صدارتی محل سے انسانی کھوپڑیاں اور ڈھانچے برآمد،شناخت معمہ بن گئی

انسانی باقیات محل کے گراؤنڈر فلور پر موجود کچن کے فرش سے برآمد ہوئیں، ترجمان صدارتی محل

منگل 6 اکتوبر 2015 23:08

افغان صدارتی محل سے انسانی کھوپڑیاں اور ڈھانچے برآمد،شناخت معمہ بن ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) افغانستان کے صدارتی محل سے انسانی کھوپڑیاں اور ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں جن کی شناخت ایک معمہ بن گئی۔افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محل کے گراؤنڈ فلور پر موجود باورچی خانے کے فرش سے 2 انسانی ڈھانچے اورکھوپڑیاں برآمد ہوئی ہیں جسے تجزیئے کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان صدارتی محل سے ملنے والی ان باقیات کی جنس، عمر اور شناخت ایک معمہ بن چکی ہے جسے سلجھانے کے لیے افغانستان کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ افراد پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جو ان لاشوں کی شناخت کرے گا۔واضح رہے کہ افغانستان میں اس سے قبل بھی کئی اجتماعی لاشیں ملی ہیں جو جنگ سے متاثرہ نامعلوم افراد کی ہیں جب کہ 2002 میں بھی شمالی افغانستان کے ایک مقام سے اجتماعی قبروں میں 2 ہزار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔