یوکرائنی پارلیمنٹ نے ملکی فوج میں غیرملکیوں کو بھرتی کرنے کے انوکھے قانون کی منظوری دیدی

منگل 6 اکتوبر 2015 22:12

یوکرائنی پارلیمنٹ نے ملکی فوج میں غیرملکیوں کو بھرتی کرنے کے انوکھے ..

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) بحران زدہ مشرقی یورپی ملک یوکرائن کی پارلیمان نے کسی بھی ملک میں بالعموم نظر نہ آنے والے ایک انوکھے فیصلے کے تحت ایسے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملکی مسلح افواج میں غیر ملکیوں کو بھی بھرتی کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کیف میں یوکرائنی پارلیمان نے منگل کے روز ایک ایسے مسودہ قانون پر اپنی آخری بحث مکمل کرتے ہوئے رائے شماری کے ذریعے اس کی اکثریتی ووٹ سے منظوری بھی دے دی، جس کے تحت ایسے اقدامات قانونا ممکن ہو جائیں گے کہ یوکرائنی مسلح افواج میں غیر ملکی شہری بھی خدمات انجام دے سکیں۔

پارلیمانی منظوری کے بعد یوکرائنی آرمڈ فورسز میں غیر ملکیوں کی بھرتی کا بل ابھی قانون نہیں بنا اور اس کے لیے ملکی صدر پوروشینکو کے دستخط بھی لازمی ہیں، جن کے بعد یہ مسودہ باقاعدہ قانون بن جائے گا۔یہ واضح نہیں کہ یوکرائنی فوج میں غیر ملکیوں کی آئندہ بھرتی کن شعبوں میں ممکن ہو سکے گی یا ان غیر ملکیوں کا تعلق کون کون سے ملکوں سے ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :