Live Updates

عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کی افواہوں کی وجہ سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی منگل 6 اکتوبر 2015 22:11

عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کی افواہوں کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اکتوبر 2015 ء) عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کی افواہوں کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے درمیان طلاق کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے افواہیں گردش کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اب ان افواہوں کے پھیلنے کی ایک وجہ سامنے آئی ہے۔ معروف صحافی اور تجزیہ نگار ہارون رشید نے بتایا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ دونوں کے درمیان گھر کے اخراجات کے حوالے سے اختلافات ہیں تاہم طلاق تک معاملہ پہنچنے کی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات