خود کش بمباروں کو حملے سے قبل نشے کا انجیکشن لگانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 6 اکتوبر 2015 21:26

خود کش بمباروں کو حملے سے قبل نشے کا انجیکشن لگانے کا انکشاف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اکتوبر 2015 ء) خود کش بمباروں کو حملے سے قبل نشے کا انجیکشن لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی اداروں کی زیر حراست ایک دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش بمباروں کو حملے سے قبل نشے کا انجیکشن لگایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انجیکشن کے باعث حملہ آور کا دماض سن ہوجاتا ہے جس سے وہ کچھ بھی سوچنے سمجھنے کی حالت میں نہیں رہتا۔ نشہ آور انجیکشن ان حملہ آوروں کو لگایا جاتا ہے جن پر شک ہو کہ وہ حملہ کرنے سے کترا رہے ہیں۔