وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور ،چیئرمین پیمرا عبدالرشید کوعہدے سے برطرف کر دیاگیا

منگل 6 اکتوبر 2015 15:09

وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور ،چیئرمین پیمرا عبدالرشید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا عبدالرشید کوعہدے سے برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اوپن کورٹ میں فیصلہ سنایا، عدالت نے وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے عبدالرشید کو چیئرمین پیمرا کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

متعلقہ عنوان :