پائلٹس کے احتجاج کے باعث مسلسل چھٹے روز بھی کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں

منگل 6 اکتوبر 2015 12:20

پائلٹس کے احتجاج کے باعث مسلسل چھٹے روز بھی کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں

ا سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) پائلٹس ہار ماننے اور پی آئی اے بات ماننے کو تیار نہیں ،مسافر کسی کیلیے اہم نہیں ،پائلٹس کے احتجاج کے باعث مسلسل چھٹے روز بھی کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پائلٹس کی کمی دور کرنے کے لیے تمام تدابیر اختیار کی جائیں گی،پر کب کی جائیں گی یہ نہیں بتایا۔6روز میں 70سے زائد پروازیں منسوخ ہو ئیں جن میں30 بین الاقوامی اور 45 ڈومیسٹک پروازیں ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹس ایسو سی ایشن کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے، میڈیا رپوٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے اور پائلٹس کی کمی دور کرنے کے لیے تمام تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پالپا نے پہلا مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر فلائیٹس آپریشن کو فوری تبدیل کیا جائے ،دوسرا مطالبہ پائلٹس کے خلاف تما م انکوائریاں اور تحقیقات ختم کی جائیں ، گراؤنڈ کیے گئے تمام پائلٹس کو بحال کیا جائے، اور تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ پالپا کی خواہشات کے مطابق پائلٹس کی سینیارٹی طے کی جائے ، ان تمام مطالبات کو مسترد کردیا گیا۔

پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی آئی اے میں جنگل کا قانون ہے۔شجاعت عظیم جسے چاہتے ہیں ، پی آئی اے کا چیئرمین لگا دیتے ہین ، جسے چاہتے ہین ڈی سول ایوی ایشن بنا دیتے ہیں۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پالپا کے غیرلچک دار رویے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے اور قومی ائرلائن کو مالی نقصان بھی ہورہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن ڈویڑن نے پائلٹس کی ممکنہ ہڑتال کی صورت میں جونیئر پائلٹس کو ترقی دینے ، پاکستان ائیر فورس کے پائلٹس کی خدمات حاصل کرنے اور غیر ملکی ائیر لائنز سے پائلٹس لینے کا متبادل پلان تیار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :