Live Updates

اسلام آباد : حکومت جاتی ہے تو جائے کنفلکٹ آف انٹرسٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، نندی پور پاور اسکینڈل میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہے، چئیر مین پی ٹی‌آئی عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 11:09

اسلام آباد : حکومت جاتی ہے تو جائے کنفلکٹ آف انٹرسٹ پر سمجھوتہ نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عوام سے کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل لانے کا وعدہ کیا تھا، بل کے مخالفین کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکومت جاتی ہے تو جائے کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل پر سمجھوتا نہیں ہو گا، عمران خان نے کہا کہ نندی پور میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہے، نندی پور پاور اسکینڈل کو بھی سانحہ ماڈل کی طرح کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے، سانحہ ماڈل میں بھی شہباز شریف ملوث ہے، لیکن پی ٹی آئی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح نندی پور پاور اسکینڈل دبانے نہیں دے گی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات