این اے 122انتخابی مہم ، ریحام خان اسٹیج کی بجائے پنڈال میں بیٹھی رہیں

اتوار 4 اکتوبر 2015 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان جلسہ گاہ میں اسٹیج کی بجائے پنڈال میں بیٹھی رہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 122اور پی پی 147کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سمن آباد میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے بھی شرکت کی لیکن ریحام خان اسٹیج کی بجائے خواتین کارکنوں کے ہمراہ پنڈال میں ہی بیٹھی رہیں اور قائدین کا خطاب بھی پنڈال میں بیٹھ کر ہی سنا ۔