طالبان نے شدید لڑائی کے بعد قندوز پر دوبارہ قبضہ کر لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 اکتوبر 2015 22:44

طالبان نے شدید لڑائی کے بعد قندوز پر دوبارہ قبضہ کر لیا

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اکتوبر۔2015ء) طالبان نے شدید لڑائی کے بعد اہم افغان شہر قندوز پر دوبارہ قبضہ کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ اس سے پہلے دو دن تک قندوز پر قابض رہنے کے بعد افغان سکیورٹی فرسز کی جوابی کارروائی کی وجہ سے طالبان پیچھے ہٹ گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سات ہزار سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود افغان حکومت شہر پر قبضہ برقرار رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے اور طالبان ایک بار پھر رہائشی علاقوں میں گھس گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق غیر مؤثر اور کمزور قیادت کی وجہ سے افغان فورسز کے اہلکار لڑنے سے کترا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی بمباری کا نشانہ بننے کے بعد ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے حکام نے قندوز میں موجود واحد بین الاقوامی ہسپتال کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :