کشمیر اور سیا چن سے فو جوں کی غیر مشروط واپسی بارے پا کستا نی وزیر اعظم کا بیان نظر اندازکرنا ہی بہتر ہے ،بھا رتی وزیردفا ع منو ہر پا ریکر کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 4 اکتوبر 2015 22:31

کشمیر اور سیا چن سے فو جوں کی غیر مشروط واپسی بارے پا کستا نی وزیر اعظم ..

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء)بھا رتی وز یر دفا ع منوہر پریکرنے خطے میں امن قا ئم کر نے کیلئے پا کستان کی جا نب سے دی جا نے والی امن تجا ویز کو ایک با ر پھر مسترد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کشمیر اور سیا چن سے فو جوں کی غیر مشروط واپسی کے حوالے سے پا کستا نی وزیر اعظم کا بیان نظر انداز کرنا ہی بہتر ہے ،جموں وکشمیر میں گز شتہ چند سا لوں میں امن و امان کی صورت حا ل میں نمایاں بہتر ی آ ئی ہے۔

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق گجرا ت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفا ع منو ہر پا ریکر نے پا کستا نی وزیر اعظم کی جا نب سے اقوا م متحدہ میں کشمیر کے حوا لے سے پیش کیئے جا نے والے چار نکا تی ایجنڈے کے حوا لے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پا کستا نی وزیر اعظم کی جا نب سے کشمیر سے فو ج کے انخلاء اور اور سیا چن سے دو نوں مما لک کی افواج کی غیر مشروط واپسی کی پیشکش کو نظر انداز کر نا ہی بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھا رت کے حوا لے سے عوام کو کسی کی بھی با ت پر کا ن نہیں دھر نے چا ہیں ، پا کستا نی وزیر اعظم کے چا ر نکا تی ایجنڈے کو نظر انداز کر نا ہی بہتر ہے ۔بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھا رتی کشمیر میں گز شتہ چند سا لوں میں امن و امان کی صورت حا ل میں نمایاں بہتر ی آ ئی ہے۔