Live Updates

لاہور،عمران خان کا خطاب شروع ہوتے ہی ریحام خان اٹھ کر چلی گئیں

اتوار 4 اکتوبر 2015 22:09

لاہور،عمران خان کا خطاب شروع ہوتے ہی ریحام خان اٹھ کر چلی گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) لاہور کے علاقے سمن آباد کے ڈونگی گراو نڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے چیئرمین عمران خان نے خطاب شروع کیا تو ان کی اہلیہ ریحام خان اٹھ کر چلی گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنوں کی بڑی تعداد عمران خان کا خطاب سننے کیلئے موجود تھی تاہم ان کی اہلیہ ان کی تقریر کے شروع ہونے کے ساتھ ہی جلسہ گاہ سے روانہ ہو گئیں۔ اس سے قبل ریحام خان خواتین کی ایک ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچی تھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات