نیٹو کی بڑی فوجی مشقیں شروع ،6 نومبر تک اٹلی، پرتگال اور اسپین کے مختلف علاقوں میں جاری رہیں گی

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:35

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی کثیر الملکی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ،مشقیں 6 نومبر تک اٹلی، پرتگال اور اسپین کے مختلف علاقوں میں جاری رہیں گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی مشقوں میں اتحاد کی رکن آٹھ ریاستوں کے 36 ہزار فوجی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

2002 کے بعد نیٹو کی اِن بڑی مشقوں کا ایک حصہ بحر اوقیانوس اور بحیرہ روم میں مکمل کیا جائے گا۔ ان کو ’ٹرائیڈنٹ جنکچر 2015‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ان مشقوں میں کینیڈا، ناروے، جرمنی، بیلجیم، ہالینڈ، اٹلی، اسپین اور پرتگال کے فوجی شامل ہیں۔ مشقوں کے جرمن کمانڈنگ افسر جنرل ہانس لوتھر ڈومروئزے کے مطابق نیٹو چوکس ہے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :