سانحہ منیٰ میں 60 پاکستانی حجاج کرام شہید ہوگئے ، 90 حجاج کرام تاحال لاپتہ ہیں ، 26 کی تدفین کردی گئی ،سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 23:54

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3اکتوبر۔2015ء) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے سانحہ منیٰ میں 60 پاکستانی حجاج کرام کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 پاکستانی حجاج کرام ابھی بھی لاپتہ ہیں جبکہ 26 کی تدفین کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ میں شہید ہونیوالے پاکستانی حجاج کرام کی تعداد 60 ہوگئی ہے جبکہ 90 تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ میں شہید ہونیوالوں میں سے 26 کی تدفین کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :