لاہور میں غیر معیاری کھانا بیچنے والے ریسٹورنٹس کے بیچ میں ایک انتہائی مثالی ریسٹورنٹ بھی موجود

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 23:31

لاہور میں غیر معیاری کھانا بیچنے والے ریسٹورنٹس کے بیچ میں ایک انتہائی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) لاہور میں غیر معیاری کھانا بیچنے والے ریسٹورنٹس کے بیچ میں ایک انتہائی مثالی ریسٹورنٹ بھی موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں لاہور کے ہوٹلوں میں مضر صحت کھانا بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب لاہور کے ایک لاہور کیفیٹیریاء نامی ریسٹورنٹ کے متعلق معلوم ہوا ہے جہاں صفائی ستھرائی کا انتہائی شاندار انتظام کیا گیا ہے جبکہ عوام کی صحت کیلئے کھانوں کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا۔ اس ریسٹورنٹ نے اپنے کچن کو عوام کیلئے کھول رکھا ہے جہاں کسی بھی وقت کوئی بھی معائنے کیلئے جا سکتا ہے اور صفائی اور معیار کا جائزہ لے سکتا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :