حکومت سندھ کاتمام سرکاری ملازمین کواپنے اثاثے ظاہرکرنے کاحکم `

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:47

حکومت سندھ کاتمام سرکاری ملازمین کواپنے اثاثے ظاہرکرنے کاحکم `

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) حکومت سندھ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے خط پرتمام سرکاری ملازمین کواپنے اثاثے ظاہرکرنے کاحکم دے دیا ہے حکومت سندھ کوایف بی آر نے ایک خط لکھاہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال سے قومی شناختی کارڈ نمبرکونیشنل انکم ٹیکس نمبرڈکلیئرکردیا جوپہلے نیشنل انکم ٹیکس نمبر تھے وہ اب منسوخ ہوچکے ہیں اس لیے تمام سرکاری ملازمین سے کہاجائے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہرکریں اوریہ کام ایک ماہ میں مکمل کرلیاجائے،اس خط کے بعد حکومت سندھ نے تمام انتظامی سیکریٹریز،کمشنرزکوتحریری ہدایت جاری کی ہے کہ ایک ماہ کے اندرتمام ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات چیف سیکریٹری سندھ کوارسال کریں تاکہ وہ تفصیل این بی آر کوبھیجی جاسکے،اس خط کے بعد اکثرملازمین پریشان ہوگئے ہیں،کیونکہ اب پورانظام بینکوں کے ساتھ منسلک کرکے کمپیوٹرائزڈکردیا گیا ہے۔

`

متعلقہ عنوان :