لاہور،فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم کی کارروائی، تین ریستوران سربمہر کر دیئے

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:44

لاہور،فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم کی کارروائی، تین ریستوران سربمہر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین ریستوران سربمہر کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش ٹاؤن فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مارا تو پیراڈائز ریستوران میں استعمال ہونے والی سبزیاں گلی سڑی اور باسی تھیں۔ صفائی کے انتظامات بھی غیر تسلی بخش پائے گئے۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوڈ سیفٹی آفیسر حرا سلمان کی سربراہی میں چھاپہ مار کر پاکیزہ ریسٹورنٹ کو بھی سیل کر دیا۔ ریسٹورنٹ کے کچن میں لال بیگوں کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات دیکھے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیم نے ڈنر تکہ اینڈ فیملی ریسٹورنٹ میں استعمال ہونے والا گوشت فنگس شدہ اور بدبودار ہونے کے باعث سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر حرا سلمان نے بتایا کہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر بڑے چھوٹے اور بااثر شخصیات کیخلاف تمیز کئے بغیر جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ہوٹلوں کو سربمہر کئے جانے کے مواقعوں پر ناپسندیدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ مزاحمتوں سے نمٹنا اور دھمکی آمیز پیغامات ملتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کسی بھی ہوٹل یا کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں سے ذاتی دشمنی نہیں ہے وہ صرف اپنے فرائض منصبی ادا کر رہی ہیں۔ وہ جب تک اس منصب پر قائم ہیں شہریوں کو ناقص اور مضر صحت اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں گی

متعلقہ عنوان :