دہلی کی جامع مسجد کے امام نے اپنے بیٹے کی شادی ہندو لڑکی سے کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:53

دہلی کی جامع مسجد کے امام نے اپنے بیٹے کی شادی ہندو لڑکی سے کرنے کی اطلاعات ..
دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) دہلی کی جامع مسجد کے امام نے اپنے بیٹے کی شادی ہندو لڑکی سے کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد دہلی کے امام سید احمد بخاری کا اپنے بیٹے شابان احمد بخاری کی شادی ایک ہندو لڑکی سے کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے سید احمد بخاری سے وضاحت دی گئی ہے کہ ایک ہندو لڑکی سے ان کے بیٹے کی شادی کی اطلاعات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کے بیٹے کی شادی غازی آباد کی ایک مسلمان لڑکی سے اس سال نومبر کے ماہ میں ہوگی۔ اس حوالے سے پھیلائی گئی جھوٹی افواہیں ایک سیاسی رہنما کی ان کیخلاف اترپردیش کے پنچائتی انتخابات سے قبل ایک سازش ہے۔

متعلقہ عنوان :