تاجروں نے حکومت کو ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کیلئے 10اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیدی

اگر ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال پر چلے جائینگے، خالد پرویز وزیراعلی پنجاب نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ان پر اعتماد ہے،صدر آل پاکستان انجمن تاجران

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:18

تاجروں نے حکومت کو ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کیلئے 10اکتوبر کی ڈیڈ لائن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) تاجروں نے حکومت کو ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کیلئے 10اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹیکس واپس نہ ہوا تو دما دم مست قلندر ہو گا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز نے پاکستان بھر سے آئے تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے 10اکتوبر تک ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا تو پھر تاجر غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر چلے جائینگے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے پر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تاجروں کے وکیل بن کر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اس مسئلے کے حل کیلئے بات کریں گے۔

خالد پرویز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پہلے بھی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتے رہے ہیں اور تاجروں کو ان پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی تاجر برادری خوشخبری سنے گی۔

متعلقہ عنوان :